ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں ریلوے ٹریکس پر مشتبہ اشیا کی موجودگی سے سنسنی، تحقیقات کا آغاز - cylinder found on railway tracks - CYLINDER FOUND ON RAILWAY TRACKS

اترپردیش میں ریلوے ٹریک پر سلنڈر کی موجودگی اور مدھیہ پردیش میں پٹریوں پر ڈیٹونیٹرز کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی، جس کے سیکوریٹی ایجنسیاں چوکس ہوگئیں اور اس سازش کا پتہ چلانے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2024, 8:32 PM IST

حیدرآباد : ملک میں دو الگ الگ واقعات میں، اتوار کو مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں ریلوi ٹریکس پر مشتبہ اشیا ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے نیپا نگر اسمبلی حلقہ میں نامعلوم شرپسندوں نے ریلوے ٹریک پر ڈیٹونیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ریل کو پٹری سے اتارنے کی سازش کو ناکام بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیسے ہی ٹرین ڈیٹونیٹرز کے اوپر سے گزری، دھماکہ ہوا جس کے بعد ڈرائیور چوکنا ہوگیا اور فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ اس نے اسٹیشن ماسٹر کو اس کی اطلاع دی۔ اس سازش میں 10 ڈیٹونیٹرز کو پٹریوں پر لگایا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس)، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، ریلوے اور مقامی پولیس کے اعلیٰ حکام بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ڈرائیور کی جانب سے کئے گئے بروقت اقدام سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے چیئرمین ستیش کمار نے کہاکہ ’اس معاملہ میں تحقیقات کی جائے گی، ہمارا ریلوے عملہ پوری طرح چوکنا ہے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا، ہماری سیکیورٹی ایجنسی نے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی‘۔

وہیں اتر پردیش میں بھی ریلوے ٹریک پر چھوٹے گیس سلندر کو رکھ دیا گیا تاہم مال گاڑی لوکو پائلٹ نے اسے دیکھ لیا اور ایمرجنسی بریک کے ذریعہ ریل کو روک دیا اور اس کی اطلاع حکام کو دی۔ لوکو پائلٹ دیویندر گپتا کے چوکنا رہنے کی وجہ سے حادثہ ٹل گیا۔

اطلاع ملنے کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) اور دیگر ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور سلنڈر کو ہٹادیا۔ یہ واقعہ آج صبح تقریباً چھ بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 5 لیٹر کے خالی سلنڈر کو ٹریک پر رکھا گیا تھا۔ حکام کی جانب سے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ دو ٹرین حادثے، کانپور میں سابرمتی ایکسپریس کے 22 ڈبے پٹری سے اترے، سلی گڑی میں مال گاڑی ڈی ریل - train derailed in Kanpur

نارتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر (سی پی آر او) ششی کانت ترپاٹھی نے کہاکہ ’سیکیورٹی ایجنسیوں نے دونوں واقعات کے لیے کیس درج کرلیے ہیں۔ تحقیقات سے یہ پتہ چلایا جائے گا کہ اس شازش کا مقصد کیا تھا اور اسے کس نے انجام دیا‘۔ دونوں واقعات کی فی الحال تحقیقات کی جارہی ہے۔ حکام کی جانب سے ہائی الرٹ کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.