ETV Bharat / state

Lucknow Fire Incident لکھنؤ میں آگ لگنے سے ریٹائرڈ آئی جی کی موت - ریٹائرڈ آئی جی دنیش چندر کا لکھنؤ میں انتقال

لکھنؤ میں دیر رات ایک ریٹائرڈ آئی جی کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں آئی جی کی موت ہو گئی۔ ان کی بیوی اور بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ Retired IG Dies in Lucknow

لکھنؤ میں آگ لگنے سے ریٹائرڈ آئی جی کی موت

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 11:28 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اندرا نگر علاقے میں رہنے والے ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) دنیش چندر پانڈے کے گھر میں کل دیر رات اچانک آگ لگنے سے پانڈے کی موت ہو گئی، جبکہ ان کی بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ سی بلاک کے اندرا نگر میں رہنے والے ریٹائرڈ آئی جی پانڈے کے گھر کی پہلی منزل پر دیر رات آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ پانڈے، ان کی بیوی ارونا اور بیٹا ششانک سبھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ Retired IG Dinesh Chandra dies in Lucknow

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اندرا نگر فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد فائر اور پولس کی مشترکہ ٹیم نے پہلی منزل پر پھنسے تینوں لوگوں کو بچا کر رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے پانڈے کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ ان کی بیوی اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Raiganj Driver Death ٹرک میں آتشزدگی، ڈرائیور کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.