ریاست اترپردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے داماد کی ایکسپورٹ فیکٹری میں دن دہاڑے گارڈ کو قیدی بناکر لاکھوں روپے کی لوٹ کی واردات سامنے آئی ہے، اطلاعات کے مطابق بدمعاش تین لاکھ روپے کیش اور تقریبا بیس لاکھ روپے کا برآمد ہونے والا تیار شدہ مال لوٹ کر لے گئے۔
ایس پی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے داماد سمیر خان کی ایکسپورٹ فیکٹری برائٹ انپیکٹ فرم کے نام سے ہے، فصیح اللہ اور سیف اللہ پر لوٹ کی واردات کو انجام دینے کا الزام لگایا ہے، ملزم سے زمین جائیداد کو لے کر پہلے سے تنازع چل رہا ہے۔
فی الحال پولیس نے اس معاملے میں تھانہ کٹگھر میں دو لوگوں کے خلاف نام زد اور تیس سے چالیس نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔؎