اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریوں کو لیکر ایک طرف جہاں سبھی سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے میں مصروف ہیں، وہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم نومبر سے 31 نومبر تک ووٹرز لسٹ کو درست کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
اسی کے تحت میرٹھ میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے ووٹ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ووٹرز بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ الیکشن کے وقت وہ اپنے حق رائے کا بخوبی استعمال کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت رضائے مصطفیٰ کی 105واں سالانہ جشن کے موقع پر درگاہ اعلیٰ حضرت پر تقریب
میرٹھ میں جمعیت علماء ہند ممبران شہر کے مختلف علاقوں خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں جاکر بعد نماز عشا عوام کو یکجا کر کے ان کو ووٹ کی اہمیت بتا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کو اپنے علاقے کے پولنگ سنٹر میں جاکر ووٹرز لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کی اپیل بھی کر رہے ہیں تاکہ دوران الیکشن کسی بھی فرد کو ووٹرس لسٹ میں نام نہ ہونے کی شکایت سے بچایا جا سکے۔
صوبائی سطح پر جمیعت علماء ہند کی جانب سے چلائی جا رہی ووٹرس بیداری مہم کا مقصد بھی یہی ہے تاکہ ووٹرز پر سکون طریقے سے اپنے حق رائے کا استعمال کر سکیں۔