اس تاریخی مسجد کی تعمیر مغل دور میں محمد شاہ (1728 - 1719) کے دور حکومت میں کول کے گورنر ثابت خان نے کیاتھا۔ اس کی شروعات 1724 میں ہوئی تھی اور 1728 میں مکمل ہو ئی۔ اس طرح یہ مسجد 290 سال پرانی ہے۔
مسجد میں کل 17 گنبد ہیں اور تین دروازے ہیں جن پر دو دو گنبد تعمیر کیے گئے ہیں۔ مسجد میں اتنی وسعت ہے کہ یہاں ایک ساتھ قریب پانچ ہزار سے زیادہ لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔
مسجد شہر کے سب سے اونچے علاقے اوپر کوٹ پر تعمیر کی گئی ہے۔ یہ اتنی بلندی پر ہے کہ اگر شہر میں کبھی سیلاب آئے تو گھنٹہ گھر جب پورا ڈوب جائے گا تو جامع مسجد کی پہلی سیڑھی پر پانی پہنچے گا۔