اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بین الاقوامی سطح پر ویبنار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں یوم تاسیس کے موقع پر چار روزہ اردو ویبنار میں بین الاقوامی سطح پر نوجوان اسكالرز کے علاوہ شعبہ کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ اس ویبنار کا مقصد نئی نسل كو اردو کے ذریعے روزگار کے موقع فراہم کرانا ہے۔
دراصل میرٹھ میں شرو ع ہوئے اس بین الاقوامی ویبنار میں ملک ہی نہین بلکہ بیرونی ممالک سے بھی اردو کے نوجوان اسکالرز نے حصّہ لیا۔ ابتدائی خطبہ کے ساتھ شروع ہوئے اس ویبنار کا مقصد نوجوان اردو کے اسکالرز كو ایک پلیٹ فارم مہیہ کرانا ہے۔
اس موقع پر شعبہ اردو کے اساتذہ کا ماننا ہے کہ 'اس طرح کے ویبنار سے اردو کی نئی نسل کے ذریعے عالمی سطح پر اردو بازار کا قیام عمل میں لانا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثہ پر ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کا اظہار تعزیت
انہوں نے کہا کہ 'میرٹھ میں چل رہے اس ویبنار میں مختلف علاقوں کے ساتھ غیر ممالک سے بھی نوجوان اسكالرز كو جوڑنے کا مقصد ہے۔ زبانوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے بیچ کی دوری كو بھی کم کرنا ہے۔'
واضح رہے کہ 'شعبہ اردو میں یوم تاسیس کے موقع پر اس ویبنار میں نوجوان اسکالرز کے مقابلہ کے علاوہ عالمی مشاعرہ، موسیقی، افسانہ اور ڈرامہ کے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔'