اترپردیش کے سہارنپور ضلع کی عوام کے لیے راحت بھری خبر ہے کہ سہارنپور سے دہلی کے لئے روڈویز بس سروس شروع کردی گئی ہے، اور اس کے ساتھ راجستھان اور ہریانہ کے لئے بھی روڈ ویز بسوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔ اس سے محکمہ روڈ ویز کی آمدنی میں اضافہ ہوگااور ساتھ ہی لوگوں کو راحت ملے گی۔
کورونا وائرس کے سبب مارچ میں روڈ ویز بسوں کی آمدو رفت بند ہوگئی تھی،لیکن ضلع میں مہاجر مزدورں کے کےلیے روڈ ویز بسیں شروع کی گئی، ان بسوں میں مہاجر مزدوروں کو ان کی منزل تک پہنچایا گیا۔
لاک ڈاون ہٹانے کے بعد روڈ ویز شروع تو ہوئی لیکن دوسری ریاستوں میں جانے پر پابندی عائد رہی،اب محکمہ روڈ ویز نے آہستہ آہستہ دوسری ریاستوں میں بسوں کی آمدو رفت شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز سہارنپور سے دہلی کے لئے 11 روڈ ویز بسوں کو روانہ کیا گیا ،یہ بسیں وایا شاملی ہوکر دہلی پہنچی ،یہی نہیں آج سے راجستھان اور ہریانہ کے درمیان بھی روڈ ویز بسوں کی آمدو رفت شروع کردی گئی ۔ اس کے لئے سہارنپورمحکمہ روڈ ویز نے راجستھان کے لئے 8 سے دس اور ہریانہ کے لئے 16 بسیں چلائی ہیں۔
دہلی راجستھان اورہریانہ میں روڈ ویز بسوں کے چلنے سے محکمہ کی آمدنی مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ہزاروں بھارتی مزدور سعودی عرب کی جیل میں قید، کوئی پرسان حال نہیں