وہیں کارگو ٹرک کی جانچ پڑتال کے بعد نیپال کی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تنبیہ بھی انتظامیہ کی جانب کی گئی ہے-
حکومت ہند کی جانب سے پہلے ہی سرحدی علاقے کی بازار کو صبح 11:00 تا 05:00 تک ہی کھلا رکھنے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور کسی بھی سواری گاڑی و مال گاڑی کے آنے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جانکاری کے مطابق جب تک صورتحال معمول پر نہیں آجاتی تب تک نیپال کی سرحد پر عام لوگوں کی آمد مکمل طور پر بند رہے گی، جبکہ نیپال میں کچھ ہندوستانی شہریوں کو گہری چھان بین کے بعد آنے کی اجازت ہے اور بھارت میں پھنسے نیپال کے شہریوں کو پولیس و ایس ایس بی کے ذریعہ چیک کرنے کے بعد نیپال جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
سرحد پر دونوں ممالک کی پولیس فورس کافی تعداد میں تعینات ہے۔ ایس ایس بی کی 42 ویں بٹالین نے سرحد پر ماسک تقسیم کر رہے ہیں۔