ETV Bharat / state

UP Assembly Election 2022:ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل 39 منصوبوں کا افتتاح - 39 نوئیڈا میں تر قیاتی منصوبوں کا افتتاح

نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے اعلانات UP Assembly Election 2022 سے قبل تینوں اسمبلی حلقوں نوئیڈا ،جیوراوردادری میں 39 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اورافتتاح کر دیا۔ تاکہ انہیں بنیاد بنا کرعوام کے درمیان جائیں اور سیاسی فائدہ اٹھائیں۔

منصوبوں کا افتتاح
منصوبوں کا افتتاح
author img

By

Published : Jan 9, 2022, 12:49 PM IST

اتر پردیش سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کے اعلانات کے ساتھ ہی اتر پردیش کے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا میں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ Implementing a code of conduct ہو گیا ہے۔اس پر عمل کرتے ہوئے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا سے سیاسی پارٹیوں کے اشتہارات ہٹانے شروع بھی کر دئیے گئے ہیں۔

منصوبوں کا افتتاح

انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی ریاست میں برسراقتدار حکومت کسی قسم کا اعلان نہیں کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ یہ تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

لیکن اتر پردیش کے نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کو پہلے سے ہی معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔اس لئے الیکشن کمیشن کے اعلانات سے قبل ہی نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی نے تینوں اسمبلی حلقوں نوئیڈا ،جیور اور دادری میں 39 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کر دیا۔تاکہ انہیں بنیاد بنا کر وہ عوام کے درمیان جائیں اور سیاسی فائدے بھی اٹھائیں۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما نے ایم پی فنڈ سے 357.98 لاکھ روپے کی لاگت سے اس ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا اور کچھ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وہیں رکن اسمبلی بی جے پی کے پنکج سنگھ نے بھی اپنے ایم ایل اے فنڈ سے 15 سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔رکن پارلیمنٹ مہیش شرما نے کہا کہ ضلع میں پہلے سے 9 منصوبوں پر کام جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کی وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور یہ منصوبے اسی ترقیاتی منصوبوں کی کڑی ہیں۔ہماری سرکار اور پارٹی عوام کی فلاح اور ترقی پر یقین رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا میں وزیر نے کیا تعمیری اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

دراصل انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی ووٹرز کو متاثر کرنے پر پابندی لگ جاتی ہے۔
اس کے تحت عوام کا پیسہ کسی خاص سیاسی پارٹی یا لیڈر کو فائدہ پہنچانے والے کام کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.