ای ٹی وی بھارت کے نمانئدے کے مطابق اس ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکڑ کبھی کبھار آیا کرتے ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی مشکلات سے دو چار ہے۔
گاؤں کے پردھان کے مطابق یہ ہسپتال دس سے پندرہ سال قبل بنایا گیا لیکن اس میں کوئی صاف صفائی نہیں ہوتے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمے سے صاف صفائی کی شکایت کی تاہم ہمارے ان مسائل پر کوئی غور و خوش نہیں کیا گیا۔
گاؤں میں سرکاری پرائمری ہسپتال ہونے کے باوجود عوام کو مکمل سہولیات نہیں مل پا رہی ہے جس کی وجہ سے مریض دور دراز علاقوں میں جا کر علاج کرواتے ہیں-