ریاست اترپردیش کے مئو ضلع میں ایسے افراد کی کثیر تعداد ہے، جو روز مزدوری کرکے اپنی ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں۔ کرونا وائرس سے تحفظ کے لئے ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد سب سے زیادہ متاثر بھی یہی طبقہ ہوا ہے۔
محنت کش طبقہ کے لئے ایک دن بھی بغیر مزدوری کے بسر کرنا مشکل ہو جاتا ہے، 21 روز کے لاک ڈاؤن نے تو ان کی کمر ہی توڑ دی۔ غریب، مزدور افراد کے لئے یہ بے حد مشکل وقت ہے۔
مئو ضلع کے اسرا قصبہ میں سماجی کارکنان نے پولس کی نگرانی میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے جاری ہدایات کے مطابق ایسے غریب خاندانوں کی مدد کی۔
لاک ڈاؤن کے 12 روز گزرنے کے ساتھ ہی ان گھروں میں راشن برائے نام رہ گیا تھا۔ پولس کی موجودگی میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے جاری ہدایات کے مطابق انہیں ضروری اشیاء تقسیم کی گئی۔