ETV Bharat / state

کسانوں نے سہارنپور سے دہلی تک پیدل یاترا نکالی - سہارنپور سے دہلی تک پیدل یاترا

سہارنپور کے ڈسٹرکٹ کمشنریٹ سے آج کسان مزدور یونین نے پیدل یاترا نکالی، جو دہلی کے راج گھاٹ پر ختم ہوگی۔ کسان مزدور یونین کے قومی صدر ٹھاکر پورن سنگھ نے بتایا کہ کسان اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ تقریبا 10 ماہ سے سڑکوں پر کسان ہیں، لیکن حکومت سننے کا نام نہیں لے رہی ہے، اس لیے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔

کسانوں نے سہارنپور سے دہلی تک پیدل یاترا نکالی

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 6:36 PM IST

اترپردیش کے شہر سہارنپور میں کسان مزدور یونین نے پیدل یاترا نکالی ہے۔ یہ یاترا سہارنپور سے شروع ہوکر قومی دارالحکومت دہلی کے راج گھاٹ تک جائے گی۔اس ریلی کے ذریعہ کسان اور مزدور اپنے حقوق کا مطالبہ کریں گے۔ ملک کے کسان گزشتہ تقریبا 10 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک ان کی مطالبات پورے نہیں ہوئے ہیں۔اسی سلسلے میں آج کسان مزدور یونین نے سہارنپور ڈسٹرکٹ کمشنریٹ سے پیدل یاترا کا آغاز کیا۔

کسانوں نے سہارنپور سے دہلی تک پیدل یاترا نکالی

کسان مزدور یونین کے قومی صدر ٹھاکر پورن سنگھ نے بتایا کہ کسان اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔تقریبا 10 ماہ سے سڑکوں پر کسان ہیں، لیکن حکومت سننے کا نام نہیں لے رہی ہے، اس لیے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' انہوں نے اپنے نمائندؤں کو اس لیے پارلیمنٹ بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں کسانوں کے حقوق کی بات کریں لیکن وہ صرف اپنے فائدے کی بات کرتے ہیں۔ آئندہ والے اسمبلی انتخابات میں کسان انہی کے حق میں ووٹ دیں گے جو کسانوں کے حقوق کی بات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.