اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے رہنے والے کچھ کسانوں نے مرادآباد کے گنّا بھون پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور کسان یونین زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ اس دوران انہوں نے ضلع گنّا آفیسر کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔
کسانوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ کئی سالوں سے اپنا گنّا ضلع مرادآباد کی شوگر فیکٹری میں ہی دے رہے ہیں لیکن اب ضلع گنّا آفیسر کے حکم پر رامپور میں موجود رانا شوگر مل میں گنّا ڈالنے کو کہا ہے۔'
کسانوں کا کہنا ہے کہ 'ایک فیکٹری سے دوسری فیکٹری جانے پر تقریباً 30 کلو میٹر کا فاصلہ ہے جس کی وجہ سے ڈیزل پٹرول کا خرچ بڑھ جاتا ہے۔'
ڈیزل پٹرول کے بڑھتے داموں کا اثر اب کسانوں پر بھی پڑنے لگا ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ جس شوگر مل پر وہ گنّا ڈالتے آرہے ہیں اسی فیکٹری میں ہمیں گناّ ڈالنے دیا جائے جس سے کہ ہمارے ڈیزل پٹرول کا خرچ بچ سکے۔'
یہ بھی پڑھیں:
کسانوں کے مسائل پر مقامی رکن اسمبلی سرگرم
مرادآباد گنّا آفیسر اجے سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'جب جس فیکٹری کو ضرورت ہوتی ہے اس فیکٹری میں گنّا ڈالنے کا حکم دیا جاتا ہے۔'