ETV Bharat / state

سارن میں ووٹر نے ای وی ایم مشین توڑدی

بہار کے سارن پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ کے دوران سون پور اسمبلی حلقے کے بوتھ نمبر 131 پر ایک نوجوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی بیلٹ یونٹ توڑ دی۔

evm
author img

By

Published : May 6, 2019, 11:46 AM IST

ضلع الیکشن افسر سبرت کمار سین نے بتایا کہ 'پانچویں مرحلہ کے تحت سارن پارلیمانی حلقے میں پرامن طریقے سے پولنگ ہو رہی تھی کہ سون پور اسمبلی حلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر 131 پر ووٹ کرنے آئے ایک نوجوان نے ای وی ایم کی بیلٹ یونٹ پٹخ کر توڑ دی۔ اس واقعے کے بعد نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔'

سارن میں ووٹر نے ای وی ایم مشین توڑدی

انہوں نے بتایا کہ 'بیلٹ یونٹ توڑنے والے ووٹر کی شناخت سریش شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'واقعہ کے بعد بیلٹ یونٹ تبدیل کر کے تھوڑی دیر بعد ہی ووٹنگ کا عمل پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔'

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.