ETV Bharat / state

'حکومت کی اسکیموں سے اقلیتوں کو فائدہ'

اتر پردیش کے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے ضمن میں بی جے پی اقلیتی مورچہ نے تمام اضلاع کے ضلع صدر تبدیل کر دیے ہیں۔

elects new president of BJP alpsankhyak Front in bareilly

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 7:43 PM IST

Updated : Sep 3, 2021, 9:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بی جے پی اقلیتی مورچہ نے محمد عامر خان کو ضلع کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ محمد عامر خان نے اس کے لئے ریاستی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کو اپنا ترجیحی ایجنڈا بتایا۔

بارہ بنکی میں بی جے پی دفتر پر اپنے استقبال کے بعد انہوں نے کہا کہ 'ریاستی قیادت نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے اس پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کریں گے اور پارٹی سے مسلمانوں کو جوڑنے کے لئے وہ کام کریں گے۔ '

مسلمانوں کا رجحان بی جے پی کی جانب بڑھنے کا دعوی

عامر نے دعویٰ کیا کہ 'ضلع کے 67 فیصدی مسلمانوں کو حکومتی اسکیمات کا فائیدہ حاصل ہوا ہے۔ انہیں گھر، مفت راشن، اقلیتوں کی لڑکیوں کی شادی کے لئے دی جانے والی رقم کو دوگنا کیا گیا ہے۔ ان سب کاموں سے مسلمانوں کا رجحان بی جے پی کی جانب بڑھا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تباہی سے یوگی حکومت نے کوئی سبق نہیں لیا: پرینگا

انہوں نے کہا کہ 'سابق ضلع صدر نے جو تنظیمی ڈھانچہ تیار کیا ہے اس کو اور مضبوط کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو بی جے پی سے جوڑا جائے گا اور جس طرح لوک سبھا انتخابات میں حیدرگڑھ علاقے میں بی جے پی کو 30 فیصد مسلم ووٹ حاصل ہوا تھا اس میں اور اضافہ ہوگا۔'

Last Updated : Sep 3, 2021, 9:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.