ETV Bharat / state

Electronic Waste Collection: گھر گھر الیکٹرانک کچرا اکٹھا کرنے والی گاڑی کو ہری جھنڈی

نوئیڈا میں الیکٹرانک کچرا گاڑی گھر گھر جائے گی اور الیکٹرانک کچرے کو جمع کرکے اپنے ساتھ لے جائے گی، جس کے بعد الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔ Electronic waste collection vehicle in Noida

Electronic Waste Collection
Electronic Waste Collection
author img

By

Published : Jan 26, 2022, 1:16 PM IST

اتر پردیش کی نوئیڈا اتھارٹی نے ایک خاص شروعات کی ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے الیکٹرانک کچرے کو جمع کرنے اور ری سائیکل کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Electronic waste collection vehicle in Noida

Electronic Waste Collection

یہ گاڑی گھر گھر جا کر الیکٹرانک کچرہ اٹھائے گی اور پھر اسے ٹھکانے لگائے گی۔ اس خصوصی گاڑی کو سی ای او ریتو مہیشوری نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Noida authority launched door-to-door electronic waste collection

سی ای او ریتو مہیشوری نے بتایا کہ 'انہوں نے الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے یہ مہم شروع کی ہے۔ اس سے لوگوں کو الیکٹرانک کچرے کے بدلے کچھ پیسے بھی ملیں گے اور اسے ٹھکانے بھی لگایا جائے گا۔' CEO Ritu Maheshwari on Electronic Waste

اس کے علاوہ نوئیڈا اتھارٹی نے ایک اور تیاری کی ہے۔ الیکٹرانک کچرے کو آن لائن ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ یعنی جب الیکٹرانک ویسٹ کو ٹھکانے لگانے والی کمپنی اپنے ساتھ لے جائے گی تو ٹریکنگ آئی ڈی بھی لگائی جائے گی۔ تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ الیکٹرانک کچرا کہاں ہے۔

ریتو مہیشوری نے کہا کہ 'نوئیڈا کے کئی رہائشی علاقوں میں یہ الیکٹرانک کچرا گاڑی گھر گھر جائے گی اور الیکٹرانک کچرے کو جمع کرکے اپنے ساتھ لے جائے گی، جس کے بعد الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔ الیکٹرانک ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے دو کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ پورا کام نوئیڈا اتھارٹی کے افسران کی نگرانی میں کیا جائے گا۔'

ان کمپنیوں کے نام Green Enabled IT Solution Pvt Ltd اور RLG ہیں۔ واضح رہے کہ نوئیڈا شہر میں سب سے زیادہ الیکٹرانک فُضلہ نکلتا ہے۔ صنعتی شہر ہونے کے علاوہ یہاں پرائیویٹ کمپنیوں کے دفاتر کی ایک بڑی تعداد بھی ہے۔

اس کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوئیڈا میں رہنے والا کوئی بھی شخص ہیلپ لائن نمبر 18004190431 اور 18002031460 پر کال کرکے معلومات دے سکتا ہے، جس کے بعد الیکٹرانک کچرا اٹھانے والی گاڑی آپ کے گھر سے کچرا اٹھا لے گی۔ Electronic Waste Helpline Number

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.