چیف الیکٹرول آفیسر ایل وینکٹیشور لو نے کہا کہ پرسکون اور بنا کسی فسادات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی ہے۔
بے شمار افراد پولنگ بوتھ پر لمبی لمبی قطاروں میں ٹہرے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ' 2014 عام انتخابات کے مقابلے میں اس بار ووٹنگ کا فیصد کم رہا، لیکن جب مکمل نتائج آجائیں گے، تب ہمیں پوری امید ہے کہ ایک سے ڈیڑھ فیصد ووٹنگ پچھلے انتخابات کے مقابلے بڑھے گی'۔
واضح رہے کہ آج اترپردیش کے 9 اضلاع کے 8 لوک سبھا حلقوں میں کل ووٹر کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 132 ہے۔
جن میں سے مرد کی تعداد 76 لاکھ 36 ہزار 857، خواتین کی تعداد 65 لاکھ 56 ہزار 504 اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 771 ہے۔
کل پولنگ سینٹر کی تعداد 8 ہزار 751
کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 16 ہزار 163
بیلٹ یونٹ 16 ہزار 163
کنٹرول یونٹ 16ہزار 163
وی وی پیٹ 16 ہزار 163
چیف الیکٹرول آفیسر نے بتایا کہ ماک پول کے دوران بدلے گئے 114 بلیٹ یونٹ، 116 کنٹرول یونٹ اور 246 وی وی پیٹ۔
اس کے علاوہ ووٹنگ کے دوران متعدد ای وی ایم بدلے گئے۔
بیلٹ یونٹ66، کنٹرول یونٹ 64 اور وی پی پی 255۔
ان آٹھ سیٹوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ امروہہ میں 68.77 فیصد اور سب سے کم ووٹنگ تاج نگری آگرہ میں 59.60 فیصد ہے۔