ETV Bharat / state

عید الفطر پر عید گاہ ویران - بارہ بنکی

ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب عید کی نماز عیدگاہ یا مساجد میں باجماعت ادا کرنے کے بجائے لوگ اپنے اپنے گھروں میں پڑھیں گے کیوںکہ حکومت نے مساجد یا عیدگاہ میں باجماعت نماز یا کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی ہے۔

عید الفطر پر عید گاہ ویران
عید الفطر پر عید گاہ ویران
author img

By

Published : May 24, 2020, 5:11 PM IST

عیدگاہ وہ خصوصی جگہ ہے جہاں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جاتی ہے اور تمام اہل اسلام میں بڑی تعداد ایسی ہے جو صرف عیدگاہ میں ہی عیدالفطر کی نماز ادا کرتی ہے لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں عیدگاہیں ویران رہیں گی۔

عید الفطر پر عید گاہ ویران، ویڈیو

نمازیوں کے لیے یہ پہلا تجربہ ہوگا جب وہ عید الفطت کی نماز گھر میں پڑھیں گے، مصلیان با جماعت کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں لیکن روایت سے الگ ہو کر عیدالفطر کی نماز ادا کرنا ان کی مجبوری ہے۔

دوسری جانب عید سے کچھ روز قبل صاف، شفاف اور گلزار سی نظر آنے والی عیدگاہ میں نماز نہ ہونے کی وجہ سے وہاں صاف صفائی بھی نہیں کی گئی۔

عیدگاہوں میں بڑی بڑی جھاڑیاں لگی ہوئی ہیں جبکہ عید سے قبل تک عیدگاہ کا رنگ روغن سے لے کر تمام ضروری کام کئے جاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.