اس دوران بچوں نے ریاست اتر پردیش میں چل رہے تمام سرکاری منصوبوں کو ڈراموں کے ذریعہ پیش کیا اور لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی۔
اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو ریاست میں چل رہے سرکاری منصوبوں کے بارے میں بیدار کرنا تھا۔ لڑکیوں کی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے پروگرام میں موجود دانشوروں نے بتایا کہ گھر میں لڑکا تعلیم یافتہ ہونے کے بعد ایک خاندان کو سنبھالتا ہے لیکن اگر گھر میں لڑکی تعلیم یافتہ ہو تو اپنی نسل کے ساتھ دوسرے خاندان کو بھی سنوار دیتی ہے۔
لڑکیوں کو پڑھانے کے لئے ریاستی حکومت کئی منصوبے چلا رہی ہے۔ ہمیں ان منصوبوں کا فائدہ اٹھانا چاہئیے اور آج کے اس تعلیمی دور میں اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلاکر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کا جذبہ اور حوصلہ دلانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:
جونپور: مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد
پروگرام کے دوران بچوں نے ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامے اور موسیقی کے ذریعہ ملک کے اتحاد اور بھائی چارے کے پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کے آخر میں بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔