ڈاکٹر ہرش وردھن نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اس سپر اسپیشلٹی بلاک کا ڈیجیٹل ذرائع سے افتتاح کیا ہے۔ کووڈ کے لئے مختص ہسپتال کے طورپر نشاندہی کئے گئے اس میڈیکل کالج میں 220 بیڈ کی صلاحیت ہے۔
اس کے سپر اسپیشلٹی بلاک کو وزیراعظم صحت سکیورٹی منصوبے کے تحت 150 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ اس میں نیورولوجی، نیورو سرجری، نیفرو لوجی، پلاسٹک سرجری،اینڈروکرائینولوجی، سرجیکل آنکولوجی، کارڈیوتھاروسس اور واسکولر سرجری کے محکمے ہیں۔
نئے بلاک میں سات آپریشن تھیئٹر، 233 سپر اسپیشلٹی بیڈ، 53 آئی سی یو بیڈ اور 13 ڈائلسس بیڈ ہیں۔ نئی فیسیلیٹیز میں 23 ماسٹرس کو ٹرین کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیر نے اس کے علاوہ اترپردیش میں مرکزی طبی تحقیق کونسل (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ لگائے گئے کوباس 6800 لیب کا بھی افتتاح کیا۔