ETV Bharat / state

Mortuary in Bareilly Failed: بریلی میں مُردہ گھر کا ڈیپ فریزر تین مہینوں کے ناکارہ

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 6:22 PM IST

اتر پردیش کے بریلی شہر میں چوپولہ روڈ پر واقع پوسٹ مارٹم ہاؤس کے مردہ خانے میں وقتاً فوقتاً کچھ لوگوں کی جانب سے آٹھ ڈیپ فریزر عطیہ کیے گئے۔ ان میں شناخت شدہ اور لاوارث لاشوں کو رکھا جاتا ہے۔ چار ڈیپ فریزر شناخت شدہ اور چار لاوارث لاشوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے چھ ڈیپ فریزر گذشتہ تین ماہ سے خراب ہیں۔ Deep Freezer of Mortuary in Bareilly Failed

مُردہ گھر کے ڈیپ فریزر ناکارہ
مُردہ گھر کے ڈیپ فریزر ناکارہ

بریلی، اتر پردیش: کسی حادثے یا واردات میں کسی شخص کی موت کے بعد اُس کی میت کو بصد احترام رکھنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے۔ اس کے برعکس میتوں کی حالت دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے جذبات مردہ ہو چکے ہیں۔ یہ معاملہ عوامی خدمات کمیٹی کے عہدے داران نے اُٹھایا ہے۔ کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ پوسٹ مارٹم ہاؤس کے مردہ گھر میں ڈیپ فریزر تین ماہ سے خراب ہیں۔ ایسے میں لاشیں خراب ہو رہی ہیں لیکن ان کی فکر کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ Mortuary Deep freezer Doesn't Work

گھر کے ڈیپ فریزر ناکارہ

اتر پردیش کے بریلی شہر میں چوپولہ روڈ پر واقع پوسٹ مارٹم ہاؤس کے مردہ خانے میں وقتاً فوقتاً کچھ لوگوں کی جانب سے آٹھ ڈیپ فریزر عطیہ کیے گئے۔ ان میں شناخت شدہ یا لاوارث لاشوں کو رکھا جاتا ہے۔ ان میں سے چار ڈیپ فریزر شناخت شدہ اور چار لاوارث لاشوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان میں سے چھ ڈیپ فریزر گزشتہ تین ماہ سے خراب ہیں۔ اب صرف دو ڈیپ فریزر میں انہی لاشوں کو رکھا جاتا ہے، جن کے وارث ساتھ آتے ہیں۔ چھ ڈیپ فریزر خراب ہونے کے باعث گرمی میں لاشوں کو محفوظ رکھ پانا ممکن نہیں ہو رہا ہے۔ چند گھنٹوں میں لاشوں کے خراب ہونے کا خدشہ بنا رہتا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران کو اِن چھ ڈیپ فریزروں کی مرمت کرانے کی کوئی فکر نہیں ہے۔

عوامی خدمات کمیٹی کے کچھ لوگ آخری رسومات کے لیے لاوارث لاش لینے مردہ خانے گئے تو وہ لاش خراب ہو چکی تھی۔ کمیٹی کے عہدے داران نے وہاں تعینات محکمہ صحت کے ملازمین کو اطلاع دی لیکن کسی نے ڈیپ فریزر مرمت نہیں کرائی۔ آخر کار کمیٹی نے لاشوں کی اس حالت کے پیش نظر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے شکایتی لہجے میں اپیل کی اور ڈیپ فریزر درست کرانے کا مطالبہ کیا ۔کمیٹی نے سی ایم او آفس میں مردہ جسم میں پڑے کیڑوں کی ویڈیو دکھائی۔ اس پر اے سی ایم او نے ڈیپ فریزر کو جلد ٹھیک کروانے کا یقین دلایا۔

واضح رہے عوامی خدمات کمیٹی ضلع میں لاوارث لاشوں کی آخری رسومات ادا کرتی ہے۔ کمیٹی کی اپنی ایمبولینس ہے۔ میتوں کو قصبہ ٹھریا نجابت خاں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جاتا ہے۔ تقریباً 18 برسوں سے سرگرم اس تنظیم نے سینکڑوں افراد کی آخری رسومات ادا کی ہیں۔ تنظیم کے پہلے صدر محمد شاکر یار خان تھے جن کا انتقال 21 مئی 2021 کو ہوا۔ تب سے ان کی بیگم یاسمین شاکر نوری قائم مقام صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کی قیادت میں کمیٹی کے ارکان محکمہ صحت تک پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.