ETV Bharat / state

پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا انکشاف، دو گرفتار - پروپرٹی ڈیلر تابش

ریاست اترپردیش کے رامپور میں گزشتہ 26 مئی کی شب پراپرٹی ڈیلر تابش کو قتل کردیا گیا تھا۔

تابش کے قاتلوں کا پردہ فاش، دو ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 10:59 PM IST

پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ ملزمین کے قبضہ سے قتل میں استعمال کیے گئے دو طمنچے 315 بور اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

تابش کے قاتلوں کا پردہ فاش، دو ملزمین گرفتار

رامپور کے تھانہ گنج علاقہ میں گزشتہ 26 مئی کی شب تابش نامی ایک پراپرٹی ڈیلر کا کچھ نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد مقتول تابش کے بھائی اسعد نے شک کی بنیاد پر آزاد کمال ساکن اجیت پور ضلع رامپور اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تابش کے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد یہ ملزمین فرار چل رہے تھے۔ پولیس ان کے مختلف ٹھکانوں پر برابر دبش دے رہی تھی۔ تھانہ گنج پولیس کو آج ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی اور آزاد کمال ولد اظہر کمال ساکن اجیت پور، رامپور عمر 32 سال اور شہزاد عرف جوسیف ولد صدیق ساکن سکرس تھانہ بہیڑی ضلع بریلی عمر 26 سال کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے جب ان سے پوچھ گچھ کی تو ان دونوں نے اپنے جرم کو قبول کیا اور آزاد کمال نے بتایا کہ اس کا نکاح 12 سال قبل علیشہ خاں عرف رانی کے ساتھ ہوا تھا۔ اس نے کہا کہ ہمارے پانچ بچے ہیں جس میں سے دو لڑکے تین لڑکیاں ہیں۔ تقریباً دو برس سے مقتول تابش کا میرے گھر آنا جانا تھا۔ اسی دوران تابش نے میری اہلیہ کو اپنے محبت کے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔

ملزم آزاد نے کہا کہ اس وجہ ہمارے گھر میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہونے لگے۔ تقریباً دو ماہ قبل میری بیوی علیشہ عرف رانی میرے بچوں کو لیکر میرے گھر سے چلی گئی تھی۔ مقتول تابش نے میری اہلیہ کو ڈونگر پور آسرا کالونی میں کمرہ دلوا دیا تھا اور وہ خود بھی اس کے پاس آنے جانے لگا تھا۔

اس بات کو لیکر میں بہت پریشان رہنے لگا۔ میری سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا کروں اور کیا نہ کروں۔ پھر میں نے اپنے سوتیلے بھائی شہزاد کے ساتھ ملکر تابش کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔ 26 مئی کو میں اور شہزاد تابش کی تالاش میں ڈونگرپور آسرا کالونی گئے تبھی تابش پر میری نگاہ پڑی۔ وہ موٹر سائیکل سے پکشی وہار کی طرف جا رہا تھا۔

ہم دونوں اس پر نظر رکھتے ہوئے صدر تحصیل کے سامنے جھنڈوں میں چھپ کر کھڑے ہو گئے۔ جیسے ہی تابش کی موٹر سائیکل ہمارے پاس آئی ہم دونوں نے اس کو روک لیا اور پہلے سے لوڈ اپنے اپنے 315 بور کے طمنچے سے فائر کر دیا۔ ایک گولی تابش کی کان کے پاس لگی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس کپتان شگن گوتم نے ملزمین کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو اپنی جانب سے پانچ سو روپے کا نقد انعام بھی دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.