ریاست اترپردیش کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 4464 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 112 لوگوں کی اس وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس ریاست کے 75 اضلاع تک پھیل چکا ہے۔ وہیں آج 208 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
![اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 112 اموات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-01-coronavirusupdates-dry-7204798_18052020093704_1805f_00302_110.jpg)
اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد
اگرہ میں سب سے زیادہ 810
کانپور نگر میں 316
دارالحکومت لکھنؤ میں 295
سہارنپور میں 219
نوئیڈا میں 269
میرٹھ میں 330
فیروزآباد میں 200
مراد آباد میں 159
غازی آباد میں 188
وارانسی میں 97
بلند شہر میں 81
صوبے میں اب تک 2636 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 547
کانپور سے 243
مراد آباد سے 110
غازی آباد سے 107
نوئیڈا سے 189
میرٹھ سے 120
وارانسی سے 65
دارالحکومت لکھنؤ سے 231
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
وہیں کورونا وائرس سے اب تک اتر پردیش میں 112 اموات ہو چکے ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'اس مشکل گھڑی میں اگر کوئی تنظیم یا این جی او حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے تو وہ یوپی حکومت کو اپنی جانکاری بھیجیں۔ انہیں فورا ہی اس کی اجازت ملے گی اور ہم اُس کا خیرمقدم کریں گے۔'