مظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 103 مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی، راحت و اطمینان کی بات یہ ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 81 مثبت مریضوں کو صحتیاب بھی کیا ہے، اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1156 رہ گئی، ضلع میں اب تک 39 کورونا مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
آج 1378 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی، جن میں 103 مثبت کیس پائے گئے ہیں تاہم دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
ضلع میں کورونا وائرس کے 103 نئے معاملات آنے کے بعد کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے اور کچھ کو ہوم اسولئٹ کیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پہلے ہی تقریبا 2418 کے قریب متاثرہ مریضوں کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا ہے، اسکی جانکاری اے ڈی ایم الوک کمار نے دی
بائٹ۔۔اے ڈی ایم، مظفر نگر۔۔۔الوک کمار