ETV Bharat / state

'تعمیراتی کاموں کو وقت پرمکمل کرائیں' - گورکھپور

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےبدھ کےروزافسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کو وقت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

'تعمیراتی کاموں کو وقت پرمکمل کرائیں'
'تعمیراتی کاموں کو وقت پرمکمل کرائیں'
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:21 PM IST

وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ جمعرات کے روز گورکھپور ضلع میں ایک میٹنگ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مین پاور میں اضافہ کرتے ہوئے ، ایمس گورکھپور کی تعمیرکا کام اکتوبر مہینے تک صد فیصد مکمل کر لیا جائے۔متعلقہ افسر ان کو ایمس کے نامکمل کاموں کو اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کا افتتاح اکتوبر کے مہینے میں ہونا ہے۔ انہوں نے رام گڑھ تال میں پھیلی ہوئی جل کمبھی کو جلد سے جلد ہٹانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ستمبر ماہ تک جنگل کوڑیا میں زیر تعمیر کالج مکمل کر لیا جائے ۔ سڑک تعمیر کے کاموں کے جائزے کے دوران انہوں نے گورکھپور-نچلول مارگ کا کام اگست کے مہینے تک مکمل کرنے اور موحددین پور-جنگل کوڑیا روڈ کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت سے اعظم خان کی ضمانت عرضی خارج

وزیراعلیٰ نے کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مفت ہے ، اس میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ آن لائن رجسٹریشن کے بعد ویکسینیشن کرایا جائے۔ انسیفلائٹس کے جائزے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں اس بیماری کے علاج/روک تھام کے سبھی اقدامات کیے جائیں جہاں سے انسیفلائٹس کے کیس آرہے ہیں۔

دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی کی فراہمی مناسب طریقے سے کی جانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ فالٹ وغیرہ کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر موثر کارروائی کی جائے۔ آئندہ 05 اگست کو ’پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت منعقد ہونے والے اناج تقسیم کی سبھی تیاریاں وقت پر مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی دکانوں پر نوڈل افسران تعینات کر کے سبھی اہل مستحقین میں معیار کے مطابق اناج تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.