ETV Bharat / state

Code of Conduct Violation ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں جیہ پردہ عدالت میں پیش

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 4:49 PM IST

جیہ پردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں میں ایم پی ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس دوران انہیں گرفتاری کے خلاف ضمانت دے دی گئی۔Jaya Prada Appeared in MPMLA Court

Etv Bharat
Etv Bharat

رامپور: سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں میں فلمی اداکاروہ و سابق ایم پی جیہ پردہ بدھ کو یہاں ایم پی ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے انہیں 25ہزار روپئے کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔ جیہ پردہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں کی سماعت چل رہی ہے۔ سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ میں چل رہی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران گذشتہ کئی تاریخوں پر جیہ پردہ حاضر نہیں ہورہی تھیں۔ جس کی وجہ سے ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے ان کی گرفتار کا آرڈر دیا تھا۔Jaya Prada Appears In Court

عدالت نے ایس پی رامپور کی کو ہدایت دے کر جیہ پردہ کو حاضر کرانے کا آرڈر دیاتھا۔ اسی ضمن میں آج گھنے کہرے کے درمیان جیہ پردہ ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت میں صبح 10بجے حاضر ہوئیں۔ اس دوران انہیں گرفتاری کے خلاف ضمانت دے دی گئی۔ ساتھ ہی انہیں ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے 25ہزار روپئے کے بیل بانڈ بھرنے کی ہدایت دی ہے۔ جیہ پردہ کے وکیل سندیپ سکسینا نے بتایا کہ آج انہیں بیل 25ہزار روپئے کے بیل بانڈ بھرنے پر ضمانت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jaya Prada Criticized Azam Khan: جیا پردا نے اعظم خان کو اپنے تنقید کا نشانہ بنایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.