ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بریلی کا دورہ کیا

author img

By

Published : May 9, 2021, 10:35 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں صوبہ میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم مشن موڈ میں کام کرکے کورونا پر قابو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔کورونا ٹیسٹ اور کانٹریکٹ ٹریسنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بریلی کا دورہ کیا
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بریلی کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ آج بریلی میں کلکٹریٹ میں انٹیگریٹڈ کووڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ کرنے کے بعد کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں بریلی ڈویژن میں کووڈ مینجمنٹ سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار، ریاستی شہری ترقیاتی وزیر سُریش کھنہ کے ساتھ دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے، ہمیں ان تمام خدشات کو غلط ثابت کرکے کورونا پر فتح حاصل کرنی ہے۔ اس کے علاوہ، کورونا کے تیسرے مرحلے کے لئے بھی خصوصی تیاری کرنی ہوگی، جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یکم مئی سے ریاست میں 65000 کورونا سرگرم کیس میں کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت شرح میں کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ہمیں اس مثبت تبدیلی کو مزید آگے بھی جاری رکھنا ہوگا۔'

اُنہوں نے کہا کہ 'کانٹریکٹ ٹریسنگ' اور جانچ پر زیادہ زور دینا چاہئے۔ کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ کسی بھی شخص اور اس کے رابطے وغیرہ کی کوئی ٹیسٹنگ کسی بھی قسم کی جانچ سے محروم نہ رہنے پائے۔تاکہ کورونا چین کو توڑا جا سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ بریلی ڈویژن میں بھی ٹیسٹ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کی رفتار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ وینٹی لیٹرس اور دیگر طبی سامان فعال رہیں۔ اِن کا استعمال ضرور کی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ بریلی ڈویژن کے تمام اضلاع میں طبی آلات کا باقاعدہ جائزہ لیا جانا چاہئے اور ان کے مناسب استعمال کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ جن ہسپتالوں میں افرادی قوت کی کمی ہے،سرکاری سطح پر خط و کتابت کے ذریعہ فوری طور پر مکمل کیا جانا چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ کو حکومتی سطح پر کورونا سے نمٹنے کے لئے وسائل کی فراہمی کے لئے کوششیں کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی سطح پر کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کمیٹیاں فوراً تشکیل دی جائیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو کورونا ویکسین سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ ویکسین لائف سیور کے طور پر آئی ہے، ویکسین آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور یہ لوگوں کے لئے مفید دفاعی شیلڈ بن سکتی ہے۔میٹنگ میں ضلع افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ بریلی ڈویژن میں اب تک 14 لاکھ، 62 ہزار 506 فراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب تک ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ گھر میں ہوم آئیسولیشن میں بھی لوگوں کو گھروں پر ادویات پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ یہ اچھی خبر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.