لال گنج کے ڈی ایس پی رمیش چندر نے بتایا کہ بہوچرہ گاوں کی ایک 8 سالہ لڑکی، گزشتہ 2/ ستمبر کو کسی کام کے لیے اپنے گھر سے باہر نکلی تھی۔
تب ہی گاوں کا شیوا (14) اور نیتک (13) دونوں نے اسے پکڑا اور تنہائی میں لے جا کر اس کی اجتماعی جنسی زیادتی کی۔
متاثرہ لڑکی نے گھر پہونچ کر اہل خانہ کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور اسے علاج کے لیے ایک نجی نرسنگ ہوم میں داخل کرادیا گیا ہے۔
اہل خانہ کی شکایت پر کیس درج کرکے ملزم شیوا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔