ETV Bharat / state

Bhupendra Singh Resign From His Post بھوپیندر سنگھ نے یوگی کابینہ سے دیا استعفیٰ - بھوپیندر سنگھ چودھری

بھوپیندر سنگھ چودھری نے منگل کو اتر پردیش ریاستی کابینہ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ بھوپیندر سنگھ نے ریاستی بی جے پی دفتر میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ریاستی صدر کا چارج سنبھالا تھا۔Bhupendra Singh Resign From His Post

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 6:14 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ریاستی اکائی کے صدر بنائے گئے بھوپیندر سنگھ چودھری نے منگل کو ریاستی حکومت کے وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا۔Bhupendra Singh Resign From His Post

بھوپیندر سنگھ نے منگل کو ریاستی بی جے پی دفتر میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ریاستی صدر کا چارج سنبھالا تھا۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد بھوپیندر سنگھ نے یوگی کابینہ سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے آج اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کر لکھا’ بی جے پی کے ریاستی صدر کی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے آج کابینہ سے استعفی دے دیا۔

اپنی پہلی اور دوسری میعاد میں بالترتیب مملکتی وزیر(آزادانہ چارج) اور کابینہ وزیر کے طور پر ریاستی عوام کی خدمت کے لئے موقع فراہم کرنے اور وقت وقت پر دئیے گئے ہدایات کے لئے وزیر اعلی اور ان کے مواقع پر موثر رہنمائی کے لئے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ۔ قابل ذکر ہے کہ سنگھ کو یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار میں محکمہ پنچایتی راج کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ریاست میں پارٹی کے ذمہ داری ملنے کے بعد انہوں نے وزارت کے عہدے سے استعفی دےدیا۔

یہ بھی پڑھیں: UP BJP President بھوپیندر سنگھ اتر پردیش بی جے پی کے نئے صدر مقرر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.