ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ 19 سے بچنے کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل

ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی تشہیر میں انتظامیہ کوئی کثر نہیں چھوڑ رہا ہے۔

کووڈ 19 سے بچنے کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 7:30 PM IST

انتظامیہ نے کہا کہ اس جان لیوا وائرس کے ممکنہ خطرے سے صرف بیدار اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے، اس لیے مزید تشہیر کی جا رہی ہے۔

تمام دفاتر اور عوامی جگہوں پر بڑے بڑے ہورڈنگس کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی انتظامیہ کی خصوصی اپیل ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ملنے پر فوراً کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔

کووڈ 19 سے بچنے کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل، ویڈیو

بارہ بنکی کے تمام دفاتر میں الگ الگ محکموں کی جانب سے ہورڈنگس لگائی جا رہی ہیں جبکہ کچھ سماجی و فلاحی تنظیمیں بھی اس میں آگے آئی ہیں، ساتھ پیٹرول پمپ مالکان بھی بڑے پیمانے پر ہورڈنگس لگوا رہے ہیں۔

تشہیری مہم کے علاوہ ضلع میں 8 ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں، تمام 7 تحصیلوں کے علاوہ ایک اضافی ٹیم ایمرجنسی کے لیے تشکیل کی گئی ہے، ان ٹیموں میں تجربہ کار ڈاکٹرس کے علاوہ پولیس اور ریوینیو ملازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے، تمام ریپڈ رسپانس ٹیمیں اپنے اپنے حلقوں میں مستعد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.