ETV Bharat / state

بنارس: مفتی بدر عالم کا یوم جمہوریہ سے متعلق مدارس کو خاص پیغام - حب الوطنی

مدارس کا کردار ملک کی تعمیر و ترقی میں، کے حوالے سے بھی کہا کہ مدارس کے فارغین ملک کی تعلیم و ترقی میں زبردست کردار ادا کر رہے ہیں، یہ وہی مدارس ہیں جہاں سکھایا جاتا ہے کہ چوری کرنا، جرائم کی دنیا میں جانا بڑا جرم ہے، زنا ناقابل تلافی گناہ ہے۔

Banaras: Mufti Badr Alam's special message to the madrassas regarding the Republic Day
بنارس: مفتی بدر عالم کا یوم جمہوریہ سے متعلق مدارس کو خاص پیغام
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 7:41 PM IST

ریاست اترپریش کے ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ مبارکپور میں واقع معروف دینی تعلیمی ادارہ الجامعۃالاشرفیہ کے استاذ مفتی بدر عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

بنارس: مفتی بدر عالم کا یوم جمہوریہ سے متعلق مدارس کو خاص پیغام

مفتی بدر عالم نے کہا کہ کورونا وائرس نے قوم کے سرمایہ داروں کی معاشی حالت کو متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر و گاؤں کے بیشتر مکاتب و مدارس بحران کے شکار ہیں۔ کچھ مدارس بند ہونے کے دہانے پر ہیں اور کچھ بند ہو چکے ہیں۔ لہذا قوم کی غیرت بیدار ہونے کا وقت ہے، جو تعلیمی ادارے بند ہونے کے دہانے پر ہیں یا بند ہو چکے ہیں ان کا بھرپور تعاون کریں اور دوبارہ تعلیم و تربیت کے لیے تیار کریں۔

انہوں نے مدارس کا کردار ملک کی تعمیر و ترقی میں، کے حوالے سے بھی کہا کہ مدارس کے فارغین ملک کی تعلیم و ترقی میں زبردست کردار ادا کر رہے ہیں، یہ وہی مدارس ہیں جہاں سکھایا جاتا ہے کہ چوری کرنا، جرائم کی دنیا میں جانا بڑا جرم ہے، زنا ناقابل تلافی گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے فارغین ہمیشہ عوام کی بھلائی کی طرف سرگرداں رہتے ہیں لہذا قوم کو بھی چاہیے کہ اب ان مدارس کو زندہ کریں۔

مزید پڑھیے: بنارس: حضرت عبدالرحیم شاہ کا تین روزہ عرس اختتام پذیر

یوم جمہوریہ کی مناسبت سے انہوں نے بتایا کہ ہر برس یوم جمہوریہ کے موقع پر مدارس کے اساتذہ و طلبہ قومی گیت گاتے ہیں،قومی پرچم لہراتے ہیں، جشن یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ مجاہدین آزادی کی قربانی یاد کرتے ہیں۔ نہ صرف اپنے حب الوطنی کو بیدار کرتے ہیں بلکہ طلبہ میں حب الوطنی کا جوش بھرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سبھی باشندوں کو خاص طور پر مدارس کے طلبہ و اساتذہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنی اپنا نمایاں کردار ادا کریں اور عزم کریں کہ ملک میں امن و امان، بھائی چارہ کو ٹھیس نہیں پہونچنے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.