ریاست اترپردیش کے سیتا پور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے معاملے کی آج رامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ میں سماعت ہوئی۔
اس دوران اعظم خان کو رامپور نہیں لایا گیا بلکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہی سماعت کر لی گئی۔
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ 26 فروری سے عدالتی تحویل میں میں ہیں، اعظم خاں کے خلاف مختلف معاملوں میں تقریباً 80 سے زائد مقدمات درج ہیں، جس کی سماعت الہ آباد ہائی کورٹ کے ساتھ ہی رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے والی اے ڈی جے 6 اسپیشل کورٹ میں چل رہی ہے۔
متعدد معاملوں میں ضمانت بھی ہو چکی ہے لیکن ابھی بھی بہت سے مقدمات میں ان کی پیشی سیتاپور جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جاری ہے۔
آج بھی اعظم خان کے دو معاملوں پر سماعت ہوئی، اعظم خاں کے دفاعی وکیل خلیل اللہ خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج دو معاملوں پر عرضی داخل کی گئی، ان میں سے ایک تھانہ گنج رامپور کی این سی آر اور دوسرا معاملہ شاہ آباد پولیس اسٹیشن کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ان معاملوں میں الہ آباد ہائی کورٹ سے پہلے ہی نو کرسیو آرڈر جاری ہو چکا ہے، اسی لیے آج رامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ میں ان کی جانب سے عرضی داخل کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'یہ دونوں معاملے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ہیں.