ETV Bharat / state

آیوشمان بھارت ہفتہ: ریلی کا شاندار انعقاد - اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پلس پولیو اور آیوشمان بھارت ہفتہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پلس پولیو اور آیوشمان بھارت ہفتہ کے تحت اسکولی طلبہ نے ریلی نکالی۔

آیوشمان بھارت ہفتہ: ریلی کا شاندار انعقاد
author img

By

Published : Sep 15, 2019, 12:10 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:52 PM IST

حکومت ہند کی جانب سے چلائے جانے والے پلز پولیو پروگرام میں دی گئی اطلاعات کے مطابق سنہ 1988 میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی قرارداد کے بعد 1995 میں بھارت میں پلس پولیو حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔

جس کے تحت صفر سے 5 برس تک کے بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے ڈراپز پلائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : گاندھی جی کی چھتیس گڑھ سے جڑی یادیں

حکومتی ذرائع کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کے ہر دن (این آئی ڈی) کے دوران تقریباً 172 ملین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔

ملک میں پولیو کا آخری واقعہ مغربی بنگال کے ضلع ہاؤڑہ سے 13 جنوری 2011 کو رونما ہوا تھا۔ اس کے بعد ملک میں پولیو کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

ڈبلیو ایچ او نے 24 فروری 2012 کو بھارت کو متحرک وائلڈ پولیو وائرس کی منتقلی والے ممالک کی فہرست سے ہٹادیا۔

اسی طرح آیوشمان بھارت کو حکومت ہند کی اسکیم نیشنل ہیلتھ پالیسی 2017 کی سفارش کے مطابق شروع کیا گیا تھا، تاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کے وژن کو حاصل کیا جاسکے۔

آیوشمان بھارت کا اقدام تمام شہریوں کی مکمل صحت سے متعلق بنیادی عزم کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جس کا نعرہ ہے "کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا"۔

مزید پڑھیں : ''ایک ملک ایک زبان' کا فلسفہ 'تھوپنے' جیسا ہے''

اس ریلی کو سی ڈی او میدھا روپم نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ریلی کے ذریعہ اسکولی طلبہ نے ان دونوں مسائل پر لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔

بھارت میں پولیو پہلے ہی ختم ہو گیا تھا، لیکن ابھی آس پاس کے ممالک سے یہاں پولیو کے وائرس آنے کے امکانات برقرار ہیں۔ اس لیے مختلف اوقات میں پلس پولیو ڈےکا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس کے مدنظر لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے اسکولی طلبہ کے ذریعہ نکالی گئی۔ اس کے علاوہ 15 ستمبر سے 22 ستمبر تک ایوشمان بھارت ہفتہ بھی منایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گولڈن کارڈ بنوانے کی ترغیب دی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:52 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.