ETV Bharat / state

اجودھیا قضیہ: اسلامی یونیورسٹی اور مسجد کی تعمیر کا مطالبہ - اجودھیا قضیہ

اجودھیا قضیہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے متنازع زمین کو ہندؤں کودینے اور بابری مسجد کے لئے 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کے فیصلے کے بعد مسلموں کے ایک گروپ کی جانب سے متنازع زمین کے ارد گرد مرکزی حکومت کے ذریعہ لی گئی 67 ایکڑ زمین پر ہی اسلامی یونیورسٹی اور مسجد کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

اجودھیا قضیہ : اسلامی یونیورسٹی اور مسجد کی تعمیر کا مطالبہ
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 7:49 PM IST

اگرچہ اس قضیہ کے اہم فریق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و سنی سنٹرل وقف بورڈ کی جانب سے ابھی اس بات پر میٹنگ ہونی ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر اجودھیا میں دوسرے مقام پر زمین کو لینا ہے کہ نہیں لیکن ادھر پیر کو مسلم علماء کے ایک وفد نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر کے اجودھیا میں مسجد کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی قائم کرنے کا مشورہ دیا۔

علماء کے وفد نے فیصلے کے بعد ریاست میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے وزیر اعلی کی تعریف کی۔ وزیر اعلی نے اپنی مختصر گفتگو میں علماء سے سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاویز طلب کیں اور کسی بھی صورت میں شر پسند عناصر کو برداشت نہ کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلی سے ملاقات کے دوران مسلم وفد میں شامل مولانا سلمان حسینی ندوی نے اجوھیا میں مسجد کے ساتھ اسلامی یونیورسٹی کا مطالبہ کیا۔

وہیں منگل کو بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری نے رام جنم بھومی کے ارد گرد ضبط کی گئی 67 ایکڑ زمین میں سے ہی 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے 1991 میں متنازع زمین کے آس پاس کی 67 ایکڑ زمین اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

Intro:Body:

12 nov

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.