ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت آنے کے بعد کسانوں کی فصل کے نقصان کے مدنظر آوارہ گایوں اور بچھڑوں کے لیے پوری ریاست میں گئوشالہ کی تعمیر کرائی گئی تاکہ گائے اور اس کی نسل کے جانوروں سے کسانوں کی فصل محفوظ رہے اور ان جانوروں کا تحفظ بھی ہو سکے۔
ضلع میں تقریباً 9500 آوارہ گایوں کے لئے 27 گئوشالائیں تعمیر کرائی گئیں جس کے لیے تقریباً 1.50 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا لیکن یہ پیسے ناکافی ثابت ہوئے، بجٹ کی رقم میں سے اب تک 89 لاکھ روپیے خرچ ہوچکے ہیں، لیکن ان گئوشالاؤں کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
گئوشالاؤں میں آوارہ جانوروں کی بدتر صورت حال سے راست طور پر حکومت ہی نشانے پر آتی ہے جس کے بعد حکومت سیدھا افسران پر بجلی گراتی ہے۔
لیکن اب افسران حکومت کی کارروائی سے بچنے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
بارہ بنکی میں انتظامیہ کی مدد کے لیے بینک آف انڈیا میں ایک 751810110009228 اکاؤنٹ کھولا گیا ہے جس میں لوگوں سے سیدھے مالی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔