ETV Bharat / state

عمر گوتم اور قاضی جہانگیر عالم قاسمی کی گرفتاری سیاسی حربہ - اترپردیش اے ٹی ایس

انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر محمد سلیمان نے اے ٹی ایس کے ذریعے عمر گو تم اور قاضی جہانگیر عالم قاسمی کی گرفتاری کو سیاسی حربہ قرار دیا۔ انہوں نے اے ٹی ایس پر حکومت کے اشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

عمر گوتم اور قاضی جہانگیر عالم قاسمی کی گرفتاری سیاسی حربہ

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:12 PM IST

محمد سلیمان نے کہا کہ اترپردیش حکومت کے اشاروں پر کام کرتے اے ٹی ایس نے عمر گوتم اور قاضی جہانگیر عالم قاسمی کو گرفتار کیا ہے جبکہ وہ دونوں بے گناہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے کا حق حاصل ہے۔

عمر گوتم اور قاضی جہانگیر عالم قاسمی کی گرفتاری سیاسی حربہ

اترپردیش اے ٹی ایس کے ذریعے عمر گوتم اور قاضی جہانگیر عالم قاسمی کی گرفتاری پر انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر محمد سلیمان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بے قصور افراد کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہر شہری کو کسی بھی مذہب کو اپنانے، اس پر چلنے اور اس کی اشاعت و تبلیغ کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیس کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ دونوں کی گرفتاری سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ امام سلیمان نے یوگی ادتیہ ناتھ پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت منافرت پر مبنی سیاست کو بڑھاوا دینے کےلیے بے قصور مسلمانوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

محمد سلیمان نے کہا کہ 2022 انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں یوگی حکومت ہندو ووٹ بنک کو مضبوط کرنے کےلیے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

واضح رہے کہ معروف مبلغ اور اسلامک دعوۃ سینٹر کے چیئرمین عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر کو ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا تھا۔ ان دونوں پر یو پی اے ٹی ایس نے جبراً مذہب تبدیل کرانے کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے فنڈنگ حاصل کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گوتم کی بیٹی نے کہا، عدلیہ پر پورا بھروسہ، میرے والد بے قصور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.