ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بی ایس پی رکن اسمبلی مختار انصاری کے خلاف غیر قانونی طور سے ایمبولینس رجسٹریشن کرانے کے معاملے میں درج کیس میں مفرور علی محمد جعفری عرف شاہد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شاہد پر پولیس نے 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کررکھا تھا۔ پولیس کے مطابق شاہد، مختار انصاری کا قریبی ہے اور وہ مختار کے تمام کام دیکھتا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے شاہد کو شہر کوتوالی حلقے کے میور وہار کالونی سے گرفتار کیا ہے۔
فرضی کاغذات کی بنیاد پر ایمبولینس رجسٹریشن کرانے کے معاملے میں اب تک 7 لوگ گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس کو ابھی بھی 4 ملزمین کی تلاش ہے۔
پولیس کے مطابق جب ان لوگوں کو پتہ چلا تھا کہ ایمبولینس معاملے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ تو ان لوگوں نے الکہ رائے کو واٹس اپ کال کرکے ان سے کہا تھا کہ وہ پولیس کو بتادیں گے کہ انہوں نے مختار انصاری کو کرائے پر ایمبولینس موصول کرائی تھی.
واضح رہے کہ پولیس نے اپریل میں فرضی کاغذات کی بنیاد پر ایمبولینس کا رجسٹریشن کرانے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ جس کے بعد سے ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔