ETV Bharat / state

Power Distribution System in AMU اے ایم یو کے وائس چانسلر نے بجلی تقسیم نظام کا معائنہ کیا

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے سنٹرل سب اسٹیشن بی میں نو تعمیر شدہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشنوں کا افتتاح کرتے ہوئے بجلی شعبہ کے کاموں کی ستائش کی۔

author img

By

Published : May 18, 2023, 3:23 PM IST

اے ایم یو کے وائس چانسلر نے بجلی تقسیم نظام کا معائنہ کیا

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے یونیورسٹی کیمپس میں بجلی تقسیم نظام کا معائنہ کیا اور سنٹرل سب اسٹیشن بی اور 33 کے وی سب اسٹیشن (نزد پولی ٹیکنک) میں نو تعمیر شدہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشنوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بجلی شعبہ کے کاموں کی ستائش کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بجلی شعبہ کو ریاست اترپردیش پاور کارپوریشن سے ایک ہی جگہ پر 33 کے وی بجلی کی سپلائی ملتی ہے اور اس کے بعد کے نیٹ ورک کا بندوبست یونیورسٹی کا بجلی شعبہ کرتا ہے۔ دو مختلف وولٹیج سطح 11 کے وی (ایچ وی) اور 440 وی (ایل وی) پر بجلی کی تقسیم ہوتی ہے۔

اے ایم یو بجلی شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر محمد ریحان نے بتایا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر، بجلی تقسیم نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاح و اضافہ کیا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی سپلائی کے سلسلہ میں کئے گئے اہم کاموں کے بارے میں بتایا جن میں پورے ایچ وی نیٹ ورک کے لیے انڈرگراؤنڈ کیبلنگ اور اضافی کیبلوں کی فراہمی شامل ہے۔

ایل وی نیٹ ورک کے لئے بھی زیرزمین کیبل بچھانے کا کام کیا جارہا ہے، جس میں مولانا آزاد لائبریری، کینیڈی ہال، اسٹریچی ہال اور ایس ایس نارتھ اور میڈیکل کالونی وغیرہ کے آس پاس کے علاقوں سے متعلق کام مکمل ہوچکا ہے، جب کہ عبداللہ ہال، ویمنس کالج، آئی جی ہال، طبیہ کالج اور احمدی اسکول میں ہونے والی بجلی سپلائی سے متعلق زیر زمین کیبل بچھانے کا کام علی گڑھ اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے تعاون سے جاری ہے۔

پروفیسر ریحان نے مزید بتایا کہ ٹراما سینٹر کو بجلی سپلائی کے لیے ایک نیا علاحدہ فیڈر لگا دیا گیا ہے اور ٹراما سنٹر کے اہم حصوں میں بجلی سپلائی کے لیے اضافی کیبلنگ بھی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسکاڈا پر مبنی ایک نیا سنٹرل سب اسٹیشن فزکس شعبہ کے قریب قائم کیا گیا ہے۔ سب اسٹیشن کا پرانا سیٹ اپ 1969 میں لگا تھا۔ بیک اپ سپلائی بڑھانے کے لیے انتظامیہ بلاک کے لئے 320 کے وی اے جنریٹرز لگائے گئے ہیں اور لائبریری، کینیڈی ہال، متعدد شعبہ جات اور اہم علاقوں کے لیے سب اسٹیشن بی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Provosts Meeting یونیورسٹی کیمپس کی صورتحال پر اے ایم یو کے پرووسٹوں کی خصوصی میٹنگ

ان کے علاوہ علامہ اقبال ہال، بھمولا کالونی سمیت متعدد رہائشی کوارٹرز کے داخلی تقسیم نظام کی اصلاح، انتظامیہ بلاک میں سپلائی نظام، اور اقامتی ہالوں کے ڈسٹری بیوشن پینلز کی اصلاح کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ 33 کے وی سب اسٹیشن کی جدیدکاری کا عمل جاری ہے جس سے کیمپس میں بجلی سپلائی کا نیٹ ورک بہتر ہوگا۔ پروفیسر ریحان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے مسلسل تعاون و حوصلہ افزائی اور عملے کی انتھک کاوشوں سے یہ اہم ترقیاتی کام انجام پذیر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.