عمادالدین کو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ چنئی یونیورسٹی کے شعبہ بائیوکیمسٹری، اٹلی کی پی آئی ایس یونیورسٹی اور امریکہ کی مرے اسٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے وائس آف دی انڈین کنسرنس فار انوائرنمنٹ کے ذریعہ دوسری آن لائن کانفرنس میں دیا گیا ہے۔
عماد الدین نے اپنے تحقیقی مقالے میں فصلوں کو زیادہ پانی، سیلاب اور طوفان وغیرہ سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔
عماد الدین نے مشین، ریسرچ اور مصنوعی عقل کے استعمال سے بارش کی پیش گوئی پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ جیوری نے ان کے مقالے کو بہترین تحقیقی مقالہ قرار دیا اور انہیں ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے نوازا۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں 250 سے زیادہ مندوبین شریک ہوئے اور 150 سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کیے گئے ان میں عماد الدین کے مقالے کو سائنسدانوں نے بے حد سراہا۔
مزید پڑھیں:
ستنا میں اے ٹی ایم کو دھماکے سے اڑایا
کمپیوٹر سائنس شعبہ کے صدر پروفیسر عاصم مظفر نے عماد الدین کو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی خود کی اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ طلبہ کو ہمیشہ مثبت رہنمائی فراہم کرے گا۔