ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دہلی سری نگر ریل رابطہ سے قبل قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر موک ڈرل - MOCK DRILL

جموں و کشمیر کے قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر دہلی سری نگر ریلو رابطے سے قبل ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نطر موک ڈرل گئی۔

دہلی سری نگر ریلوے رابطہ سے قبل، قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر موک ڈرل مشق کی گئی
دہلی سری نگر ریلوے رابطہ سے قبل، قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر موک ڈرل مشق کی گئی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2025, 11:05 AM IST

Updated : Jan 1, 2025, 5:26 PM IST

دہلی سری نگر ریل رابطہ سے قبل قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر موک ڈرل (etv bharat)

کولگام: سیکورٹی فورسز نے منگل کو جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر دہلی سری نگر ریلوے رابطے سے متعلق ایک موک ڈرل کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ماک ڈرل کا انعقاد فیلڈ فورسز کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے خاص طور پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں سے فوری طور پر نمٹنے بر وقت رسپانس، سیکیورٹی ایجنسیز کا آپسی تال کو بہتر بنانے اور حفاظتی چوکسی کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشق کا یہ بھی مقصد تھا کہ نازک حالات سے نمٹنے کے لیے تیاری کا اندازہ لگانے کے لیے رسپانس میکانزم کو ہموار کرنا ہے۔

مشق میں جموں و کشمیر پولیس سی اے پی ایف، آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ساتھ ساتھ طبی ٹیمیں بھی اس موک ڈرل کا حصہ تھیں۔ موک ڈرل جس میں ماہر افسران کی ایک ٹیم شامل تھی ،جو ادھم پور بانہال ریل رابطہ کے افتتاح میں شامل ہونگے، جس کا مقصد کشمیر سے باقی ملک تک براہ راست ٹرین خدمات کو بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے سال کی آمد کے موقع پر معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاح جشن کی تیاریوں میں مصروف

پوری موک ڈرل مشق کی نگرانی ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل نے کی۔ اس کے علاوہ اے ایس پی این ایچ ڈبلیو قاضی گنڈ ممتاز بھٹی، ایس ڈی پی او قاضی گنڈ، رمیز راجہ، ایس ایچ او قاضی گنڈ مسعود ملک اور دیگر افسران نے شرکت کی ماک ڈرل کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی۔

Last Updated : Jan 1, 2025, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.