ETV Bharat / state

اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کی اموات پر ملازم کا اظہارِ افسوس - اردو نیوز علی گڑھ

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو) میں گزشتہ 25 روز میں تدریسی ملازمین کے ساتھ غیر تدریسی ملازمین کی اموات کی بھی ایک لمبی فہرست ہے۔ اے ایم یو غیر تدریسی اسٹاف کوآرڈینیشن کمیٹی (AMUNTS) کے مطابق تقریباً 17 ملازمین کی اموات ہو چکی ہیں۔

amu non teaching staff death
اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کی اموات پر ملازم کا اظہار افسوس
author img

By

Published : May 12, 2021, 1:52 PM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر چھائے غموں کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز تک انتظامیہ کے مطابق جہاں 15 تدریسی ملازمین کی اموات ہوئی ہیں۔ وہیں اے ایم یو غیر تدریسی اسٹاف کوآرڈینیشن کمیٹی (AMUNTS) کے مطابق تقریباً 17 غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہو چکی ہیں۔ حالانکہ اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے جس سے کچھ غیر تدریسی ملازمین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، شعبہ فارمالوجی کے لیب اسسٹنٹ سید وسیم علی نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اس وقت بہت رنج و غم کے مقام سے گزر رہی ہے۔ اے ایم یو پر ایسے غموں کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جو چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تدریسی عملے میں دیکھیں تو ایک بہت لمبی فہرست ہے جو اچانک سے اس دنیا سے چلے گئے۔

اسی طرح غیر تدریسی عملے میں بھی دیکھیے تو ایک بہت لمبی فہرست ہے جو اچانک سے اے ایم یو کو چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چلے گئے جس میں کچھ لوگ تو نوجوان تھے، جیسے اے ایم یو عبداللہ ہال کے ابراہیم بھائی، قرآنک اسٹڈیز کے سید راحت بھائی، این ایس ایس کے محسن ظفر بھائی بالکل نوجوان تھے۔

سید وسیم علی نے مزید کہا کورونا وبا میں لوگوں کے جانے سے بہت افسوس ہے، دل بہت رنجیدہ ہے، غمگین ہے۔ اس وقت میں سبھی لوگوں سے کہنا چاہوں گا کہ ایک دوسروں کا ساتھ دو اللہ کے واسطے ساتھ دو۔

اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کی اموات۔
1۔ آفتاب عالم خان، پراکٹر آفس۔
2۔ انور سلطان، شعبہ باٹنی۔
3۔ صغیر احمد خان، طبیہ کالج۔
4۔ راشد حسین رضوی، شعبہ اگریکلچر۔
5۔ محسن ظفر خان، این ایس ایس۔
6۔ حافظ شمس الزماں، شعبہ سنی دینیات۔
7۔ محمد سلیم صدیقی، سر سید ہال۔
8۔ ابراہیم خان، عبداللہ ہال۔
9۔ سید راحت علی، قرآنک اسٹڈیز سینٹر۔
10۔ نسیم احمد خان، شعبہ فِزکس۔
11۔ عزیز سلیم حسن، شعبہ میوذولوجی۔
12۔ ایم شمیم اختر، اجمل خاں طبیہ کالج۔
13۔ محمد عارف، اجمل خاں طبیہ کالج۔
14۔ محمد عارف، سلیکشن کمیٹی۔
15۔ ڈاکٹر اظہار الدین، اے ایم یو سِٹی گرلس اسکول۔
16۔ بھور محمد، شعبہ تاریخ۔
17۔ محمد عارف حسن۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تدریسی عملے کے سلسلے میں اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے اپنی وضاحت میں کہا کہ "ملک میں کووڈ۔ 19 کی دوسری لہر آنے کے بعد سے یونیورسٹی کے 18 اساتذہ کی افسوسناک موت ہوئی ہے۔ جن میں سے 15 موت کووڈ۔ 19 سے ہوئی ہیں اور تین اموات دماغ کے تپِ دق، جگر وغیرہ کے مرض سے ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میں 11 اموات ہوئی ہیں جب کہ تین اموات علی گڑھ کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ چار اساتذہ کا انتقال علی گڑھ سے باہر ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.