ETV Bharat / state

اے ایم یو: سمینار لائبریری کی تاریخی حیثیت اور اہمیت - اردو نیوز علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہء ریاضی ملک بھر کے اداروں میں سرفہرست ہے۔ شعبہ ریاضی اے ایم یو کا ایک قدیم ترین شعبہ ہے۔ شعبہ ریاضی کی سمینار لائبریری اپنی نوعیت کی خاص اور اہم لائبریری ہے۔ یہاں ریاضی کی ایک سے ایک نادر اور اہم کتابیں دستیاب ہیں۔

amu mathematics department seminar library is unique
شعبہ ریاضی
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 6:45 PM IST

1877 میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے قیام کے بعد ہی سرسید احمد خان نے ایک اہم مضمون کی حیثیت سے ریاضی کی تعلیم دینا شروع کر دیا تھا۔ شعبہ ریاضی کی لائبریری اپنے آپ میں خاص ہے۔ لوگ دعوی کرتے ہیں کہ یہ ملک کی کسی بھی یونیورسٹی میں ریاضی کی سب سے قیمتی اور اہم لائبریری ہے اور اس کو ایشیا کی اس مضمون کی سب سے بڑی لائبریری سمجھا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس لائبریری میں نامور ریاضی دانوں کے پچاس قیمتی مجموعے بھی موجود ہیں۔ ریاضی کے اس شعبے میں سر ضیاء الدین احمد، پروفیسر چکروتی، ایڈری ویل جیسے ریاضی داں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

اے ایم یو میں فیکلٹیز سسٹم کا قیام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ابتدائی دور میں فیکلٹی سسٹم کا نظام نہیں تھا۔ فیکلٹی سسٹم کا تعارف جنوری 1944 میں ڈاکٹر سر ضیاء الدین احمد وائس چانسلر کی سربراہی میں ہوا۔

یونیورسٹی کا تعلیمی نظام چار فیکلٹی میں تقسیم کیا گیا۔ اس طرح دینیات، آرٹس، سائنس اور انجینئرنگ فیکلٹی کا قیام عمل میں آیا۔ 27 مارچ 1944 کو سائنس فیکلٹی کا قیام عمل میں آیا۔

amu mathematics department seminar library is unique
سمینار لائبریری کی تاریخی حیثیت اور اہمیت

ابتداء میں فزکس، کیمسٹری، ریاضی، جغرافیہ، ارضیات، حیاتیات اور نباتیات سائنس فیکلٹی کے دائرے میں شامل کیے گئے۔

اے ایم یو شعبہ ریاضی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاکر علی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ شعبہ ریاضی کی سمینار لائبریری کتابوں کے کلیکشن کے اعتبار سے بہت اہم اور خاص سمینار لائبریری ہے، جس میں ریاضی سے متعلق انتہائی اہم اور نادر کتابیں موجود ہیں۔

ڈاکٹر شاکر نے مزید کہا محکمہ ریاضی کی سمینار لائبریری ہماری فکر کی ملکیت ہے اور ہمارا دعویٰ ہے کہ یہ ملک کی کسی بھی یونیورسٹی میں ریاضی کی سب سے قیمتی لائبریری ہے۔

ایک صدی میں محکمہ نے ریاضی کی 20,000 سے زیادہ کتابیں حاصل کی ہیں۔ (اس میں اے ایم یو کی مرکزی لائبریری مولانا آزاد لائبریری میں انڈر گریجویٹ مطالعات کے لیے دستیاب کتابیں شامل نہیں ہے) سمینار لائبریری میں پچاس نامور ریاضی دانوں کے جمع شدہ کام بھی شامل ہے۔

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

جدید ریاضی سے متعلق حالیہ کتابوں کو مستقل طور پر حاصل کرنے کے علاوہ، خریداری اور باہمی تبادلے کے ذریعہ 150 سے زیادہ رسالے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

شعبہ ریاضی کے طالب علم ارشد شیروانی نے بتایا کہ اگر ہم ریاضی کے طالب علم ہیں تو یہ ہمارے لیے بہت اہم لائبریری ہے۔ یہ لائبریری صبح 8 بجے کھل جاتی ہے۔ یہاں ریاضی کی ایڈوانس کتابیں موجود ہیں۔ جو کتابیں اے ایم یو کی مرکزی لائبریری مولانا آزاد لائبریری میں بھی نہیں ملتیں وہ سبھی اس سیمینار لائبریری میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

پرینکا گاندھی ماگھ میلا میں شرکت کے لیے پریاگ راج پہنچی

ہم آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں 'یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ' کی بین الاقوامی رینکنگ میں اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کو نمایا مقام حاصل ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.