ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات کو مرحلے وار طریقے سے شروع کیا جا رہا ہے۔
اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی کی جانب سے ایک نوٹس شائع کیا گیا ہے جس میں میڈیکل کالج کی او پی ڈی خدمات پہلے مرحلے کے مطابق یکم دسمبر سے شروع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یکم دسمبر 2020 سے جنرل میڈیسن، ٹی بی اینڈ آر ڈی اور ای این ٹی کے شعبے شروع ہو رہے ہیں۔
ان شعبوں میں مریضوں کا رجسٹریشن صبح 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان ہو گا۔ فی الحال ہر روز صرف پچاس مریضوں کا رجسٹریشن ہر او پی ڈی کے لیے کیا جائے گا۔ کلینک کا وقت صبح 9:30 بجے سے ہوگا۔