علیگڑھ :ریاست اترپردیش کے شہر علیگڑھ کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی گرلز اسکول میں جہاں ایک جانب طالبات یوم اطفال کے موقع پر اسکول میں مختلف کھیل کود کے مقابلوں میں محو تھیں اور خوشیاں مانا رہی تھیں وہیں اسی اسکول کی 12ویں جماعت کی صدف نامی طالبہ نے اپنے کمرے نمبر 5 میں خودکشی کرلی ۔AMU 12th Class girl Student Suicide At Hostel Room In Aligarh Uttar Pradesh
یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے خودکشی سے متعلق صحافیوں کو بتایا آج صبح تقریبا 11 بجے خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پراکٹوریئل ٹیم موقع پر پہنچی اور پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی، پولیس چھان بین کر رہی ہے۔
پراکٹر نے بتایا طالبہ نے اپنے ہی ہاسٹل کے کمرہ نمبر پانچ میں خودکشی کی جہاں وہ دیگر 3 طالبات کے ساتھ رہتی تھی۔ آج اسکول بھی گئی تھی اور وہاں سے اپنے روم میٹ سے کمرے کی چابی اسپتال جانے کے نام سے لے کر کمرے آئی جہاں اس نے خود کشی کی۔ خودکشی کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے کمرے سے کوئی سوسائڈ نوٹ بھی نہیں ملا پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛Firing in AMU اے ایم یو کیمپس میں فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
اے ایم یو گرلز اسکول میں سائنس اسٹریم (PCB) کی طالب علم تھی جو عبداللہ ہال کے وہیدیہ ہاسٹل میں کمرا نمبر 5 میں رہتی تھی جس کا کلاس رول نمبر 53 ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع نجیب آباد کی رہائشی ہے گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے والدین آ رہے ہیں۔AMU 12th Class girl Student Suicide At Hostel Room In Aligarh Uttar Pradesh