ETV Bharat / state

امروہہ: ایس پی رہنماؤں نے انتخابی مبصر کو میمورنڈم دیا - اسمبلی حلقہ نوگاوا

امروہہ کلکٹریٹ میں سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے پولیس اور انتظامیہ پر ضمنی انتخاب کے دوران دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے منصفانہ ووٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے مبصر کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔

Amroha: SP leaders handed over a memorandum to the Election Commission observer
امروہہ: ایس پی رہنماؤں نے انتخابی مبصر کو میمورنڈم دیا
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 8:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کی نوگاوا سادات اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ اسمبلی حلقہ نوگاوا میں 3 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔

امروہہ: ایس پی رہنماؤں نے انتخابی مبصر کو میمورنڈم دیا

مولانا جاوید آبادی نوگاوا سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والی سنگیتا چوہان بھی میدان میں ہیں۔

اس ضمنی انتخاب کے دوران سماج وادی پارٹی کے سابق کابینہ وزیر کمال اختر اور ایم ایل سی پرویز علی اپنے وفد کے ساتھ امروہہ کلکٹریٹ پہنچے اور انتخابی مبصر سے ملاقات کی اور بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس حکومت کے دباؤ میں کام کر رہی ہے اور پارٹی کے لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، ان کے امیدواروں اور ان کے لوگوں کی گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے اور جان بوجھ کر ان کے انتخاب کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کو اثرانداز کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے ہم منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں اور وہ تمام افسران جو ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں انہیں ہٹا دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.