ETV Bharat / state

کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کا قریبی ساتھی پولیس تصادم میں ہلاک - amar dubey killed

کانپور انکاؤنٹر میں 8 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پولیس پر سوالات کیے جا رہے تھے، جس میں چوبے پور پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کا قریبی پولیس تصادم میں ہلاک

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 9:26 AM IST

ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے قریبی ساتھی امر دوبے کو آج صبح ضلع ہمیرپور میں اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے تصادم کے دوران ہلاک کر دیا ۔

اتر پردیش پولیس کی 40 ٹیمیں مسلسل گینگسٹر وکاس دوبے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وکاس دوبے فرید آباد میں روپوش ہے، جس کے بعد پولیس نے وہاں ہوٹل میں چھاپہ مارا اور وکاس دوبے کے ایک رشتہ دار سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وکاس دوبے بھی اسی ہوٹل میں موجود تھا۔

وہیں کانپور انکاؤنٹر میں 8 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کے بعد پولیس پر سوالات کیے جا رہے تھے، جس میں چوبے پور پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ آئی جی نے پولیس اسٹیشن چوبے پور کی ملوث کو بھی مشکوک سمجھا تھا، جس کی وجہ سے منگل کی رات کو آئی جی کانپور رینج موہت اگروال نے تمام 68 پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ کانپور انکاؤنٹر کا اہم ملزم اور گینگسٹر وکاس دوبے کی تلاش میں اترپردیش پولیس کئی اضلاع میں وکاس دوبے کا پوسٹر چسپاں کررہی ہے۔ ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کی تلاش مختلف مقامات پر کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.