ETV Bharat / state

جونپور: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی میٹنگ کا انعقاد - اردو نیوز اترپردیش

اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی آئندہ ضلع پنچایت انتخابات اور اسمبلی انتخابات مضبوطی کے ساتھ لڑے گی جس کے لیے پورے ضلع میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

aimim party held a meeting in jaunpur
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی میٹنگ کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 3:07 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں منگرا بادشاہ پور کے اسمبلی حلقہ کے موضع سرائے بیکا بازار و گوپال پور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صوفی انوارالحق نے کی۔

ایم آئی ایم کے ضلع صدر عمران بنٹی نے میٹنگ کو بطورِ مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر عمران بنٹی نے کہا کہ پارٹی آئندہ ضلع پنچایت انتخابات اور اسمبلی انتخابات مضبوطی کے ساتھ لڑے گی۔ اس کے پیش نظر پورے ضلع میں بوتھ سطح پر تنظیم کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

aimim party held a meeting in jaunpur
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی میٹنگ

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں امن و امان کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ مجرم بے خوف آزاد گھوم رہے ہیں، سر عام قتل ہو رہا ہے۔ حکومت مجرموں کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کو سب سے زیادہ سیاسی نقصان پہنچایا ہے۔ ان سیاسی پارٹیوں نے ووٹ لے کر مسلمانوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔

آج مسلمان سیاسی، معاشی، تعلیمی، طور پر انتہائی پسماندہ طبقے میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھر رہی ہے۔

aimim party held a meeting in jaunpur
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی میٹنگ

میٹنگ میں اسمبلی صدر شاہ عالم نے اسمبلی کمیٹی کا اعلان کیا اور نو مقرر عہدیداروں کو تقرری نامہ بھی حوالے کیا۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ : خادم الحجاج اور میڈیکل اسٹاف کے لئے درخواست طلب

اس موقع پر گرجا شنکر سروج، گلشاد خان، نوشاد آتش، کامران احمد، اکرم، پرمود کمار موریہ، راجیش کمار مودن وال، مرزا شانو، سنجے پٹیل، حافظ نعمت قریشی، شہزادے انصاری، شفیق، کمال الدین موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.