ETV Bharat / state

Slogans Against AMU VC احتجاجی مارچ میں اے ایم یوکے وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی - طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء یونین کے انتخابات کی مانگ کو لے کر طلباء نے احتجاجی مارچ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔طلباء جلد سے جلد یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔Against AMU VC Students Raised Slogans In Campus

احتجاجی مارچ میں اے ایم یوکے وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 8:14 PM IST

احتجاجی مارچ میں اے ایم یوکے وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی

علیگڑھ:اترپردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء گزشتہ چھہ روز سے طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ باب سید پر دھرنا دے کر رہے ہیں۔ دھرنے پر بیٹھے طلباء کا کہنا ہے یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے دھرنے اور ہمارے مطالبات کو نظر انداز کر رہا ہے، گزشتہ چھہ روز سے ہمسے ملاقات کرنے بھی نہیں آئے اور ہمارے مطالبات کو پرا بھی نہیں کر رہا ہے۔ اسی لئے آج ہمنے باب سید پر جاری دھرنے سے یونیورسٹی لائبریری کینٹین تک ایک احتجاجی مارچ نکالا جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے خلاف اور ان کی تاناشاہی کے خلاف نعرے بازی بھی کی، احتجاجی مارچ کے دوران وائس چانسلر مرداباد کے نعرے بھی لگائے اور ایسا کرنے کے لئے ہمیں وائس چانسلر نے ہی مجبور کیا ہے۔

طلباء کا کہنا ہے گزشتہ چھہ روز سے ہم کھلے آسمان کے نیچے منفی تین ڈگری سیلسیس درجہ حرارت (-3 Degree Temperature) میں
دھرنے پر بیٹھے ہیں۔باوجود اس کے یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کر رہا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے جب تک یونیورسٹی انتظامیہ طلبا یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کر دیتا جب تک یونیورسٹی کا باب سید بند رہے گا اور ہم دھرنے کو ختم نہیں کرنے والے۔

طلباء نے احتجاجی مارچ کے دوران وائس چانسلر مردآباد، وائس چانسلر تیری تاناشاہی نہیں چلیں گی، وی وانٹ یونین کی نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ اے ایم یو طلباء یونین کی مدت ایک برس ہوتی ہے جس کے انتخابات آخری بار 2018 میں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:PMGKAY پی ایم جی کے اے وائی اسکیم کو مرکز کی منظوری محض دھوکہ، فیئر پرائس شاپ ڈیلرز

طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ طلباء احتجاجی مارچ نکال کر 2019 سے مستقل کر رہے ہیں۔ 12 جنوری کو طلباء نے احتجاجی مارچ نکال کر یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا جس میں 24 گھنٹے کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہی 13 جنوری سے باب سید بند کرکے طلباء دھرنا لگائے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.