سپریم کورٹ کے وکیل امجد سلیم نے نوٹس میں کہا ہے کہ اس طرح کی کارکردگی کی وجہ سے شہر میں وبا کے پھیلاؤ میں بہت اضافہ ہوگا۔
انہوں نے اسپتالوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ کووڈ اسپتال، شمسان اور قبرستان میں پی پی ای کٹس کو کُھلے عام پھینکنے کے بہت سے واقعات در پیش آ رہے ہیں۔
بریلی میں کچھ روز قبل تین سو بیڈ پر مشتمل اسپتال میں پی پی ای کٹ کو ہسپتال کے احاطے میں ہی جلا دیا گیا تھا۔ بریلی میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے گزشتہ دنوں پی پی ای کِٹ کے علاوہ مریض کے علاج میں استعمال شدہ فضلہ کو بھی کوڑے دان میں ڈالکر جلا دیا تھا۔ ایسے کئی واقعات کے پیشِ ںظر وکیل امجد سلیم نے 'اتر پردیش اسٹیٹ پایوشن کنٹرول بورڈ' کو عدالت کے ذریعے نوٹس ارصال کیا ہے۔ اگر نوٹس کاجواب تسلی بخش جواب نہیں ملا تو پھر عدلیہ کے ذریعے ہی مقدمہ درج کرانے کی کارروائی کی جائےگی۔
مزید پڑھیں:
Mehul Choksi Case: میہول چوکسی کو ڈومینیکا میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا
امجد سلیم نے ضلع انتظامیہ سے بھی اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مثال قائم کرنے والی کارروائی کرنے کی گزارش کی ہے۔