ETV Bharat / state

نوئیڈا ڈی ایم نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا لیا جائزہ - آئسولیشن وارڈ

نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ جمس کویڈ سنٹر اور نمس کویڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور سائٹ کا معائنہ کیا۔

administration is committed to treating patients according to protocol
نوئیڈا ڈی ایم نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا لیا جائزہ
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 7:06 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے معائنے کے دوران محکمہ صحت اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو سخت ہدایت دی ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں داخل ہونے والے تمام کورونا مریضوں کا علاج کوویڈ 19 پروٹوکول کے مطابق کیا جائے اور انہیں بروقت ناشتہ اور کھانے کا بندوبست کیا جائے۔

نوئیڈا ڈی ایم نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا لیا جائزہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئسولیشن وارڈ میں صفائی خاص خیال رکھا جائے تاکہ تمام مریض جلدازجلد صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاسکیں۔ انہوں نے علاج کے دوران عملہ اور ڈاکٹرز کو سنجیدگی سے کام کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کسی بھی غفلت یا کوتاہی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے دورے کے موقع پر چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سدار پرسن دیویدی، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ڈھاکا اور اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.